Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو برتری کے امکانات، ری پبلکنز کی 26 ریاستوں میں گرفت کمزور ہونے کا خدشہ

گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو برتری کے امکانات، ری پبلکنز کی 26 ریاستوں میں گرفت کمزور ہونے کا خدشہ

واشنگٹن:امریکہ کی 36 ریاستوں میں گورنر کے انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کو ری پبلکنز کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،اس وقت 50 ریاستوں میں 26 گورنر ری پبلکن جبکہ 24 ڈیموکریٹ ہیں،ڈیموکریٹس کا ہدف نہ صرف اپنی موجودہ نشستیں برقرار رکھنا بلکہ ری پبلکن ریاستوں میں بھی کامیابیاں حاصل کرنا ہے،ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس انتخابی مہم میں معیشت، مہنگائی، صحت عامہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اہم عوامل بنے ہوئے ہیں،
کُک پولیٹیکل رپورٹ کی 29 اکتوبر کی آخری درجہ بندی میں اب 7 نہیں صرف 3 نشستیں باقاعدہ ٹاس اَپ قرار دی گئیں ، جبکہ دو روز پہلے تک گورنر کے لیے چھتیس نشستوں میں سے سات پر کانٹے کے مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا ، مزید 6 نشستیں ڈیموکریٹس کی طرف جھکاؤ رکھتی ہیں۔ کُک کے مطابق ڈیموکریٹس 2 سے 4 گورنر نشستیں حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ان کی تعداد 24 سے بڑھ کر 26 سے 28 ہو سکتی ہے، جبکہ ری پبلکنز کی تعداد 26 سے کم ہو کر 22 سے 24 رہ سکتی ہیں ،AP کے مطابق ڈیموکریٹس کے اہم مواقع الاسکا، جارجیا، آئیووا، اوہائیو اور نیواڈا میں ہیں، جبکہ ری پبلکنز کے لیے کنساس اور وسکونسن اہم مقابلے ہیں

قومی خبریں سے مزید