Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اوہائیو کی سینیٹ نشست پر شیرڈ براؤن اور جون ہسٹڈ میں سخت مقابلہ، تازہ ترین سروے میں بھی معمولی فرق

اوہائیو کی سینیٹ نشست پر شیرڈ براؤن اور جون ہسٹڈ میں سخت مقابلہ، تازہ ترین سروے میں بھی معمولی فرق

اوہائیو: نائب صدر جے ڈی وینس کی سابقہ سینیٹ نشست پر آج ہونے والے انتخاب میں ڈیموکریٹ شیرڈ براؤن اور ری پبلکن جون ہسٹڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے، ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ ملک کی مہنگی ترین اور سخت انتخابی مہموں میں سے ایک ہے، جس کے نتائج سینیٹ میں اکثریت کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
ری پبلکن سینیٹر جون ہسٹڈ، جو اس سے قبل اوہائیو کے لیفٹیننٹ گورنر تھے، جنوری 2025 میں جے ڈی وینس کی جگہ سینیٹ میں مقرر کیے گئے تھے،اب وہ اپنی نشست برقرار رکھنے کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار شیرڈ براؤن کے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں،انتخاب جیتنے والا امیدوار وینس کی 2022 میں حاصل کردہ 6 سالہ مدت کے باقی 2 سال مکمل کرے گا
73 سالہ شیرڈ براؤن 2024 میں ری پبلکن برنی مورینو کے ہاتھوں سینیٹ کا انتخاب ہار گئے تھے،تاہم اوہائیو کی سیاست میں ان کی طویل کامیابیوں اور ریاست بھر میں ان کے مضبوط سیاسی اثرورسوخ کے باعث ڈیموکریٹک پارٹی نے انہیں دوبارہ انتخابی میدان میں اتارا ہے،وہ گزشتہ 18 برسوں میں اوہائیو سے ریاست گیر انتخاب جیتنے والے واحد غیر عدالتی ڈیموکریٹ بھی رہے ہیں
اوہائیو کا سیاسی ماحول اس مرتبہ خاصا تبدیل ہو چکا ہے۔ حالیہ برسوں میں ریاست کا جھکاؤ ری پبلکن پارٹی کی جانب بڑھنے کے باعث وہ قومی سیاست میں اپنی سابقہ فیصلہ کن حیثیت کسی حد تک کھو چکی ہے، تاہم ڈیموکریٹس سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کی کوشش میں اسے انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ مہنگائی، اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں، ایران جنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت نے بھی انتخابی ماحول کو متاثر کیا ہے، تازہ پولنگ اوسط کے مطابق شیرڈ براؤن (ڈیموکریٹ) 48.9 فیصد اور جون ہسٹڈ (ری پبلکن) 46.1 فیصد پر ہیں، براؤن کو 2.8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے

قومی خبریں سے مزید