Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کو مبینہ بم حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی، دو ایرانی شہری عدالت میں پیش

مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کو مبینہ بم حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی، دو ایرانی شہری عدالت میں پیش

برطانیہ میں دو ایرانی شہریوں پر مانچسٹر کی یہودی برادری کے خلاف مبینہ دہشت گرد حملوں کی تیاری کا الزام عائد کیا گیا ہے،عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں افراد نے مانچسٹر میں ایک یہودی عبادت گاہ سمیت متعدد ممکنہ اہداف کی مبینہ طور پر خفیہ نگرانی کی اور انہیں گھریلو ساختہ بم حملے کے لیے ممکنہ نشانہ قرار دیا
34 سالہ رحمان صالحی، جو سیلفورڈ جبکہ 36 سالہ سلام احمدیان، جو لیورپول کا رہائشی ہے، کو جمعہ کے روز دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا کسی دوسرے شخص کو دہشت گردی کی کارروائی میں مدد دینے کے الزام میں چارج کیا گیا
دونوں ملزمان ہفتے کی صبح ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت میں دونوں نے سرمئی رنگ کے لباس پہن رکھے تھے اور کردی مترجم کے ذریعے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور پتے کی تصدیق کی
پراسیکیوشن کے مطابق دونوں افراد نے مانچسٹر کی یہودی برادری میں ’’دشمنانہ نوعیت کی خفیہ نگرانی‘‘ کی اور متعدد ممکنہ اہداف کی نشاندہی کی،ان میں مانچسٹر کا یہودی میوزیم اور ہیٹن پارک کی یہودی عبادت گاہ بھی شامل تھی
عدالت کو بتایا گیا کہ ہیٹن پارک کی عبادت گاہ پہلے بھی ایک مہلک دہشت گرد حملے کا نشانہ بن چکی ہے، جس کے باعث اس مقام کی حساسیت مزید بڑھ جاتی ہے
پراسیکیوشن کے مطابق دونوں ملزمان برطانیہ میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے،عدالت کو بتایا گیا کہ صالحی 2020 میں برطانیہ پہنچا اور 2023 میں اسے ملک میں رہنے کی اجازت مل گئی، جبکہ احمدیان کے برطانیہ پہنچنے اور امیگریشن حیثیت سے متعلق مزید تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں
دونوں افراد پر فی الحال الزام عائد کیا گیا ہے اور مقدمے کی کارروائی جاری ہے،عدالت میں پیش کیے گئے الزامات ابھی ثابت نہیں ہوئے اور دونوں ملزمان کو قانون کے تحت بے گناہ تصور کیا جائے گا جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے

قومی خبریں سے مزید