Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ نے غصے میں ریپبلکن سینیٹر کا فون نمبر سوشل میڈیا پر ڈال دیا، ڈے لائٹ سیونگ بل پر دباؤ

ٹرمپ نے غصے میں ریپبلکن سینیٹر کا فون نمبر سوشل میڈیا پر ڈال دیا، ڈے لائٹ سیونگ بل پر دباؤ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈے لائٹ سیونگ ٹائم ختم کرکے پورے سال ایک ہی وقت برقرار رکھنے کے قانون کی منظوری کے لیے دباؤ بڑھاتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن کا مبینہ ذاتی موبائل فون نمبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کردیا
ٹرمپ نے آرکنساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹام کاٹن کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے انہیں اس قانون میں رکاوٹ ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بنایا،ٹرمپ کے مطابق گزشتہ اکتوبر سے کاٹن ’’سن شائن پروٹیکشن ایکٹ‘‘ کو سینیٹ میں ووٹنگ کے لیے پیش ہونے سے روک رہے ہیں
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سینیٹ میں اس بل کو روکنا بہت آسان ہے کیونکہ اسے روکنے کے لیے صرف ایک شخص کافی ہے،انہوں نے کہا کہ بل کو دونوں جماعتوں کی حمایت سے بھاری اکثریت سے منظور ہونا چاہیے،ٹرمپ نے آرکنساس کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سینیٹر کاٹن سے کہیں کہ بل کو منظور کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی ڈے لائٹ سیونگ ٹائم پر تنقید کی،ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام سال میں دو مرتبہ گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کے اس ’’مضحکہ خیز‘‘ طریقے سے تنگ آچکے ہیں
ٹرمپ کی جانب سے سینیٹر کاٹن کا فون نمبر عوامی سطح پر جاری کرنا ریپبلکن پارٹی کے اندر بھی توجہ کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ صدر ایک ایسے سینیٹر پر کھلے عام دباؤ ڈال رہے ہیں جسے وہ اپنا دوست قرار دیتے ہیں،ٹرمپ چاہتے ہیں کہ کانگریس امریکہ میں گھڑیوں کو سال میں دو مرتبہ تبدیل کرنے کا سلسلہ ختم کرکے ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کو مستقل بنیادوں پر نافذ کرنے یا موجودہ نظام کو تبدیل کرنے سے متعلق قانون منظور کرے
یہ تنازعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایوان نمائندگان پہلے ہی مستقل ڈے لائٹ سیونگ ٹائم سے متعلق قانون کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دے چکا ہے، تاہم سینیٹ میں قانون سازی آگے بڑھانے کے لیے ٹام کاٹن کی مخالفت یا عدم تعاون ایک اہم رکاوٹ بن گیا ہے

قومی خبریں سے مزید