Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ڈزنی لینڈ جاتے ہوئے 3 سالہ بیٹے کی ماں نرس کو ICE نے گرفتار کرلیا، بچپن سے امریکہ میں قانونی طور پر مقیم تھی

ڈزنی لینڈ جاتے ہوئے 3 سالہ بیٹے کی ماں نرس کو ICE نے گرفتار کرلیا، بچپن سے امریکہ میں قانونی طور پر مقیم تھی

پنسلوانیا کے ڈیلاویئر کاؤنٹی کی 30 سالہ نرس مونیکا ریادی اپنے 3 سالہ بیٹے کو ڈزنی لینڈ دکھانے کے لیے لاس اینجلس پہنچی تو ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی امیگریشن حکام نے اسے گرفتار کرلیا،ریادی کا کہنا ہے کہ وہ 9 سال کی عمر سے امریکہ میں قانونی طور پر مقیم ہے اور اس کے والدین مذہبی ظلم و ستم سے بچنے کے لیے انڈونیشیا سے امریکہ آئے تھے
مونیکا ریادی اور ان کے شوہر اپنے بیٹے لوکا کو ڈزنی لینڈ لے جانے کے لیے انتہائی پرجوش تھے، جہاں وہ اپنی پسندیدہ فلم ’’کارز‘‘ کے کردار لائٹننگ میک کوئین اور ٹو میٹر سے ملنے والا تھا،تاہم 15 ستمبر کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاندان کا سفر اچانک ایک قانونی بحران میں تبدیل ہوگیا
عدالتی دستاویزات کے مطابق جہاز سے اترنے کے کچھ ہی دیر بعد سادہ لباس میں 4 یا 5 افراد نے خاندان کو گھیر لیا،انہوں نے خود کو ICE کے اہلکار ظاہر کیا، بیج دکھایا اور ریادی کو ہتھکڑی لگا دی
ریادی کے شوہر نے گرفتاری پر احتجاج کیا تو مبینہ طور پر اہلکاروں نے انہیں بھی گرفتار کرنے اور ان کے 3 سالہ بیٹے لوکا کو بچوں کے تحفظ کے ادارے کے حوالے کرنے کی دھمکی دی،عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایک اہلکار نے ریادی سے کہا کہ وہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں،ریادی نے بار بار اصرار کیا کہ وہ قانونی تارک وطن ہیں
عدالتی دستاویزات میں ریادی کے حوالے سے یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اہلکار نے کہا کہ اسے اس بات کی بھی پروا نہیں کہ ریادی خود امریکی صدر یا کانگریس کی رکن الہان عمر جیسی کوئی بااثر شخصیت کیوں نہ ہوں
ریادی کے معاملے نے امیگریشن قانون کے تحت امریکہ میں طویل عرصے سے قانونی حیثیت رکھنے والے تارکین وطن کے تحفظ اور ICE کے اختیارات پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں،ایک ایسی خاتون جسے بچپن میں والدین مذہبی persecution سے بچنے کے لیے امریکہ لائے، جوان ہو کر نرس بنی اور اپنا خاندان قائم کیا، اب خود وفاقی امیگریشن کارروائی کا سامنا کر رہی ہے
واقعے کے بعد اس کے شوہر اور وکلا نے عدالت سے رجوع کیا ہے جبکہ ریادی کی گرفتاری اور اس کی امیگریشن حیثیت سے متعلق قانونی تنازعہ جاری ہے،اس دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شخص اس کا 3 سالہ بیٹا لوکا ہے، جسے والدین ڈزنی لینڈ لے کر جانے والے تھے لیکن سفر کا اختتام ایک ماں کی گرفتاری پر ہوا

قومی خبریں سے مزید