Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

خون میں لت پت پائلٹ نے کاک پٹ کا دروازہ کھول کر 174 مسافروں کی جان بچا لی، پلمبر اور ڈینٹسٹ بھی ہیرو بن گئے

خون میں لت پت پائلٹ نے کاک پٹ کا دروازہ کھول کر 174 مسافروں کی جان بچا لی، پلمبر اور ڈینٹسٹ بھی ہیرو بن گئے

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں اس وقت خوفناک صورت حال پیدا ہوگئی تھی ،جب طیارے کے ایک پائلٹ نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی پائلٹ سمت مچھھر پر چاقو سے حملہ کردیا اور طیارہ گرانے کی کوشش کی،شدید زخمی ہونے کے باوجود مچھھر نے کاک پٹ کے فرش پر خون میں لت پت حالت میں دروازہ کھولنے کا نظام فعال کردیا، جس سے مسافروں اور عملے کو اندر داخل ہونے کا موقع ملا
مسافروں اور عملے نے کاک پٹ میں داخل ہو کر حملہ آور پائلٹ کو قابو کرلیا اور طیارے کو محفوظ طریقے سے سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں اتار لیا گیا،طیارے میں 174 مسافر سوار تھے
ممبئی سے تعلق رکھنے والے پائلٹ سمت مچھھر کو شدید زخمی حالت میں تبوک کے اسپتال منتقل کیا گیا،اس واقعے میں بعض مسافروں اور آف ڈیوٹی پائلٹس نے بھی غیر معمولی کردار ادا کیا، جبکہ ایک پلمبر اور ایک ڈینٹسٹ سمیت کئی افراد نے حملہ آور کو قابو کرنے میں مدد کی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مچھھر کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود ان کی بہادری اور دوسروں کی جان بچانے کے عزم نے سینکڑوں زندگیاں بچانے اور ایک بڑے سانحے کو ٹالنے میں کردار ادا کیا
واقعے کی مکمل وجوہات اور کاک پٹ میں حملے کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں

قومی خبریں سے مزید