Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

غزہ کی دستاویزی فلم ’نازا‘ نے اٹلی میں ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کو پچھاڑ دیا، باکس آفس پر پہلے نمبر پر

غزہ کی دستاویزی فلم ’نازا‘ نے اٹلی میں ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کو پچھاڑ دیا، باکس آفس پر پہلے نمبر پر

غزہ میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں پر بنائی گئی ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نازا‘ (NAZA) نے اٹلی کے باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوبارہ ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
فلم کو اٹلی میں ابتدا میں صرف تین روز کے لیے سینما گھروں میں پیش کیا گیا تھا، تاہم پہلے ہی دن بیشتر نمائشیں مکمل طور پر فروخت ہونے کے بعد اس کی نمائش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے
’نازا‘ نے پیر کو اپنے پہلے روز تقریباً 4 لاکھ 51 ہزار 872 یورو کا بزنس کیا، جبکہ فی سینما اوسط آمدنی تقریباً 1,153 یورو رہی،منگل کے اختتام تک فلم کا مجموعی کاروبار تقریباً 11 لاکھ یورو تک پہنچ گیا
اس کے مقابلے میں 2019 کی سپر ہیرو فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کی دوبارہ ریلیز، جس میں نیا ابتدائی تعارف اور اختتامی کریڈٹ کے بعد ایک نیا منظر شامل کیا گیا ہے، نے اسی مدت میں تقریباً 3 لاکھ 56 ہزار یورو کمائے
’نازا‘ کی ہدایت کاری آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سازوں یوفال ابراہم اور ریچل سور نے کی ہے اور اسے ’دی گارڈین‘ نے پروڈیوس کیا ہے،فلم کو وینس فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری پرائز بھی مل چکا ہے
اٹلی میں فلم کی کامیابی کو غزہ کے بارے میں وہاں موجود عوامی دلچسپی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے،ابتدائی طور پر محدود نمائش کے لیے لائی جانے والی فلم کی تمام نشستوں کا فروخت ہونا اور صرف دو دن میں 11 لاکھ یورو کے قریب کاروبار کرنا اس کی توقع سے کہیں زیادہ عوامی پذیرائی کو ظاہر کرتا ہے

قومی خبریں سے مزید