چاکلیٹ کھانے کے چند منٹ بعد باتھ روم جاتے ہوئے بنگلورو کی خاتون اچانک جاں بحق

چاکلیٹ کھانے کے چند منٹ بعد باتھ روم جاتے ہوئے بنگلورو کی خاتون اچانک جاں بحق

بھارت کے شہر بنگلورو کی رہائشی 23 سالہ ورشا حسن ضلع کے ایک لاج میں چاکلیٹ کھانے کے چند منٹ بعد اچانک گر کر جاں بحق ہوگئیں،اہل خانہ اور ساتھیوں کے مطابق ورشا نے چاکلیٹ کھانے کے بعد کہا کہ وہ نہانے کے لیے باتھ روم جارہی ہیں، تاہم وہاں پہنچنے سے پہلے ہی وہ بے ہوش ہوکر گر پڑیں
ساتھ موجود افراد نے فوری طور پر انہیں اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا،پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں
ابتدائی طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اچانک موت کس طبی وجہ سے ہوئی،چاکلیٹ کھانے اور موت کے درمیان وقتی تعلق سامنے آیا ہے، تاہم اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ موت چاکلیٹ کی وجہ سے ہوئی

قومی خبریں سے مزید