پاکستانی بحری جہاز کی بھارتی بحری یونٹ سے ٹکر، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر طلب
دہلی : بھارتی ذرائع کے مطابق ایک پاکستانی بحری جہاز سمندر میں بھارتی بحری یونٹ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد نئی دہلی نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سفارتی نمائندے کو طلب کرکے واقعے پر وضاحت طلب کی ہے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تصادم کے بعد بھارتی حکام نے واقعے کو سفارتی سطح پر اٹھایا اور پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اپنا مؤقف پیش کیا،واقعہ کی نوعیت، تصادم کی وجوہات اور ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں
واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان سمندری حدود اور سکیورٹی سے متعلق معاملات پہلے ہی حساس نوعیت اختیار کیے ہوئے ہیں،تاہم تصادم کی اصل وجوہات اور ذمہ داری کا تعین متعلقہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا






