دہلی کی خاتون کو گولڈی برار کے مبینہ ساتھی کی جانب سے 200 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کی دھمکی

دہلی کی خاتون کو گولڈی برار کے مبینہ ساتھی کی جانب سے 200 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کی دھمکی

نئی دہلی میں سول لائنز کی رہائشی ایک خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے مبینہ طور پر گولڈی برار کے ایک ساتھی کی جانب سے 200 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے لیے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں،پولیس کے مطابق خاتون کو دو مرتبہ فون کیا گیا، جن میں سے ایک کال غیر ملکی نمبر سے تھی
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کال کرنے والے نے نہ صرف اس سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا بلکہ اسے اور اس کے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے کالز کے نمبرز اور دیگر دستیاب معلومات کی جانچ شروع کردی ہے
گولڈی برار بھارت میں متعدد سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب بتایا جاتا ہے اور اس کے نام سے ماضی میں بھی بھتہ خوری اور دھمکیوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں،تاہم موجودہ واقعے میں خاتون کو فون کرنے والا شخص واقعی گولڈی برار کا ساتھی تھا یا اس کی شناخت استعمال کرکے دھمکیاں دی گئیں، اس کی تصدیق تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گی

قومی خبریں سے مزید