چین نے سمندر سے راکٹ لانچ کرکے 9 سیٹلائٹس کامیابی سے مدار میں پہنچا دیے

چین نے سمندر سے راکٹ لانچ کرکے 9 سیٹلائٹس کامیابی سے مدار میں پہنچا دیے

چین نے شنگھائی کے ساحل کے قریب سمندری علاقے سے گریویٹی-1 وائی 3 کیریئر راکٹ کے ذریعے 9 سیٹلائٹس کامیابی سے مدار میں پہنچا دیے،یہ مشن تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی نگرانی میں مکمل کیا گیا
لانچ کیے گئے سیٹلائٹس میں چین کے کیان فان سیٹلائٹ کونسٹیلیشن کے نئے سیٹلائٹس کے علاوہ ای یو ایچ ٹی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے لیے ایک تجرباتی سیٹلائٹ بھی شامل تھا
یہ لانچ چین کے سیٹلائٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے اور نئی خلائی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کی جاری کوششوں کا حصہ ہے،سمندر سے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی صلاحیت چین کو مختلف مقامات سے خلائی مشنز انجام دینے میں اضافی لچک فراہم کرتی ہے

قومی خبریں سے مزید