متحدہ عرب امارات نے 5 ہزار بنگلہ دیشیوں کے ویزے اچانک کیوں منسوخ کیے؟
متحدہ عرب امارات میں ویزا منسوخ ہونے کے باعث تقریباً 5 ہزار بنگلہ دیشی شہری شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں،معمول کے مطابق وطن واپس جانے والے ان افراد کو واپسی پر معلوم ہوا کہ ان کے ویزے منسوخ کیے جاچکے ہیں، جس کے باعث وہ متحدہ عرب امارات میں اپنی ملازمتوں، کاروبار اور خاندانوں کے پاس واپس نہیں جاسکے
متاثرہ بنگلہ دیشیوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے مقیم اور کام کررہے تھے،ویزوں کی اچانک منسوخی نے انہیں نہ صرف روزگار سے محروم ہونے کے خدشے سے دوچار کردیا بلکہ ان کے خاندانوں اور کاروباری معاملات بھی متاثر ہوئے ہیں
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بنگلہ دیشی حکام کی توجہ میں بھی آیا ہے، تاہم تمام متاثرہ افراد کے ویزے ایک ہی وجہ سے منسوخ کیے گئے یا ہر کیس کے پیچھے الگ انتظامی وجوہات ہیں، اس بارے میں مکمل تفصیلات ابھی واضح نہیں،متاثرہ افراد اپنے ویزوں کی بحالی اور دوبارہ متحدہ عرب امارات واپسی کے لیے حکام سے مدد کی اپیل کررہے ہیں






