Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

غزہ کے نام پر چندہ، حماس کو 17 لاکھ ڈالر منتقل کرنے کا الزام، امریکہ میں دو بھائی گرفتار

غزہ کے نام پر چندہ، حماس کو 17 لاکھ ڈالر منتقل کرنے کا الزام، امریکہ میں دو بھائی گرفتار

امریکی وفاقی استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ کے ضرورت مندوں اور یتیموں کے نام پر امریکہ اور دیگر ممالک سے طویل عرصے تک چندہ جمع کرنے والے ایک مبینہ نیٹ ورک نے تقریباً 17 لاکھ ڈالر حماس تک پہنچائے،وفاقی گرینڈ جیوری کی جانب سے جمعرات کو جاری فردِ جرم کے مطابق چندہ دینے والے افراد کا خیال تھا کہ ان کی رقم غزہ میں انسانی امداد کے لیے استعمال ہوگی
نیویارک میں دائر فردِ جرم میں سلیم الزق نامی شخص پر منی لانڈرنگ اور امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،امریکی حکام کے مطابق وہ غزہ میں موجود سمجھا جاتا ہے اور مبینہ طور پر حماس کے میڈیا نمائندے کے طور پر کام کرتا رہا ہے
تحقیقات کے مطابق امریکہ میں موجود دو بھائیوں، عبدل ادھامی اور عمر ادھامی، پر بھی اس مبینہ منصوبے میں شریک ہونے کا الزام ہے،عدالتی دستاویزات کے مطابق دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے حماس کا پروپیگنڈا پھیلایا اور ’’غزہ کے غریبوں اور یتیموں‘‘ کے لیے عطیات کی اپیلیں کیں،دونوں کو گزشتہ ماہ لوزیانا میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ان کے خلاف الزامات کی تفصیلات ان کی پہلی عدالت پیشی کے بعد منظر عام پر آئیں
عبدال ادھامی پر دہشت گرد تنظیم کو مادی معاونت فراہم کرنے، وائر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ چندہ مہم طویل عرصے تک جاری رہی اور عطیات کے اصل مصرف کو چھپانے کے لیے مختلف مالیاتی ذرائع استعمال کیے گئے
یہ الزامات ابھی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے اور ملزمان کو امریکی قانون کے تحت جرم ثابت ہونے تک بے گناہ تصور کیا جاتا ہے

قومی خبریں سے مزید