Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اسرائیل جانے والی فلائی دبئی پرواز کے شریک عمانی پائلٹ کو عمان نے شدت پسندانہ خیالات پر پرواز سے روکا تھا

اسرائیل جانے والی فلائی دبئی پرواز کے شریک عمانی پائلٹ کو عمان نے شدت پسندانہ خیالات پر پرواز سے روکا تھا

قاہرہ: اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں کپتان پر چاقو سے مبینہ حملے کے بعد مسافروں کے ہاتھوں قابو کیے جانے والے شریک پائلٹ کی شناخت عمانی شہری حمام الحَمّامی کے نام سے ہوئی ہے،ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تین باخبر ذرائع، جن میں خلیجی اور مغربی سفارت کار بھی شامل ہیں، نے ہفتے کو اس کی شناخت کی تصدیق کی ہے
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حمام الحَمّامی نے پرواز کے دوران کپتان پر مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے بعد مسافروں اور دیگر افراد نے اسے قابو کرلیا،حکام کے مطابق طیارے میں 182 افراد سوار تھے اور واقعے کے دوران پرواز تقریباً حادثے کا شکار ہونے سے بچی
ایک خلیجی سفارت کار نے بتایا کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا حمام الحَمّامی نے یہ کارروائی اکیلے کی یا اس کے کسی شدت پسند گروہ سے روابط تھے
تحقیقات میں ایک اور اہم انکشاف سامنے آیا ہے،ایک باخبر شخص کے مطابق عمان نے حمام الحَمّامی کو شدت پسندانہ خیالات اختیار کرنے کے خدشات کے باعث پائلٹ کی حیثیت سے پرواز کرنے سے روک دیا تھا،اس کے باوجود اسے بعد میں متحدہ عرب امارات میں قائم فضائی کمپنی فلائی دبئی نے ملازمت دے دی
ابھی یہ واضح نہیں کہ فلائی دبئی میں بھرتی کے وقت حمام الحَمّامی کے سابقہ ریکارڈ اور عمان کی جانب سے عائد پابندی کی کس حد تک جانچ پڑتال کی گئی تھی،اس معاملے سے یہ اہم سوال بھی اٹھ گیا ہے کہ جس شخص کو اپنے ملک میں مبینہ شدت پسندانہ خیالات کے خدشے پر پرواز سے روکا گیا تھا، وہ فلائی دبئی کے کاک پٹ تک کیسے پہنچ گیا
حمام الحَمّامی کو عمان کی جانب سے پرواز سے روکے جانے کی اطلاع سب سے پہلے وال اسٹریٹ جرنل نے دی تھی،واقعے کے محرکات، ممکنہ روابط اور فلائی دبئی میں اس کی بھرتی کے طریقہ کار سے متعلق تحقیقات جاری ہیں

قومی خبریں سے مزید