ٹرمپ پھر میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں پابندی لگانے کی اجازت چاہتے ہیں
ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے تین بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دوبارہ خارج کرنے کی اجازت دی جائے،امریکی محکمہ انصاف نے 2 اکتوبر کو واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی کو روکنے کا ابتدائی حکم جاری نہ کرے اور اس معاملے پر حتمی فیصلہ آنے تک انتظامیہ کو پابندی نافذ کرنے کی اجازت دی جائے
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی ضلعی جج ٹموتھی کیلی نے 24 ستمبر کو ایک عارضی حکم کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کو تین میڈیا اداروں پر پابندی عائد کرنے سے روک دیا تھا،یہ عارضی حکم تقریباً 8 اکتوبر کو ختم ہونے والا ہے
محکمہ انصاف کا تازہ مؤقف ہے کہ اگر عدالت نے ابتدائی حکم کے ذریعے پابندی برقرار رکھنے سے روک دیا تو صدر کے اختیارات محدود ہوں گے، جبکہ میڈیا اداروں کی جانب سے اس اقدام کو آزادی صحافت اور وائٹ ہاؤس تک صحافیوں کی رسائی کے حوالے سے چیلنج کیا جا رہا ہے
عدالت کو اب یہ طے کرنا ہے کہ حتمی فیصلے تک ٹرمپ انتظامیہ کو پابندی دوبارہ نافذ کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں






