اسکاربرو رکن پارلیمنٹ سلمہ ذاہد کے گھر کے باہر مبینہ آتشزدگی میں گرفتار شخص ایجیکس میں گھر جلانے کے الزام میں بھی گرفتار
اونٹاریو کے شہر ایجیکس میں ایک گھر کو مبینہ طور پر جان بوجھ کر آگ لگانے کے واقعے کے سلسلے میں 24 سالہ روشون کرافٹن کو گرفتار کر کے 11 الزامات عائد کیے گئے ہیں پولیس کے مطابق کرافٹن وہی شخص ہے جسے اس سے قبل اسکاربرو کی رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کے گھر کے باہر گاڑیوں کو مبینہ طور پر آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
پولیس کے مطابق ایجیکس میں آگ 24 اگست کی صبح سویرے روس لینڈ روڈ ویسٹ اور چرچ اسٹریٹ نارتھ کے علاقے میں ایک خالی گھر میں لگائی گئی تھی آگ نے قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ایک پڑوسی گھر اس وقت آباد تھا اور وہاں موجود افراد بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے پولیس کا کہنا ہے کہ کئی دوسرے گھروں پر بھی آتش گیر مادہ ڈالا گیا تھا، تاہم ان گھروں میں آگ نہیں لگی
کرافٹن کو پولیس نے پیر کے روز گرفتار کیا اس پر آتش زنی، گھر میں غیر قانونی داخلے، 5,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کی املاک کو نقصان پہنچانے اور پروبیشن کی خلاف ورزی سمیت 11 الزامات عائد کیے گئے ہیں
یہ گرفتاری اس کیس کے چند دن بعد سامنے آئی ہے جس میں کرافٹن پر اسکاربرو سینٹر ڈان ویلی ایسٹ کی رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کے گھر کے باہر گاڑیوں کو آگ لگانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 27 اگست کو پیش آیا تھا پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص نے گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں پر آتش گیر مادہ ڈال کر انہیں آگ لگائی، جس کے نتیجے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا
سلمیٰ زاہد نے اس واقعے کے بعد کہا تھا کہ ان کے گھر کو نقصان نہیں پہنچا اور وہ اور ان کا خاندان محفوظ ہیں انہوں نے واقعے کے محرکات کے بارے میں قیاس آرائی سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پولیس کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں گی اس کیس میں پولیس ایک دوسرے مشتبہ شخص کی بھی تلاش کر رہی ہے
پولیس کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق ایجیکس اور اسکاربرو کے دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں کرافٹن پر عائد الزامات عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں اور مقدمے میں حتمی فیصلہ عدالت کی کارروائی کے بعد ہوگا





