Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ایران امریکہ جنگ کے معاہدے پر پاک فوج کا محتاط تبصرہ

پاکستان کی فوج نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری آٹھ ماہ کی جنگ ختم کرانے کے لیے اسلام آباد کی سفارتی کوششوں پر محتاط امید ظاہر کی ہے،آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رائٹرز کو انٹرویو میں بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر رواں ماہ دو مرتبہ تہران کا دورہ کر چکے ہیں، جو سفارتی عمل میں پیش رفت کی علامت ہے
ان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیہ کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم قالن بھی حالیہ دورے میں پاکستانی وفد کے ساتھ تہران گئے تھے
احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، تاہم اس کا فیصلہ تینوں ممالک کی سیاسی قیادت کو کرنا ہوگا
انہوں نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، لیکن واضح کیا کہ پاکستان یمن کے داخلی تنازعہ کا فریق نہیں ہے
یہ انٹرویو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران جنگ کے باعث علاقائی اتحاد اور دفاعی تعلقات کی اہمیت بڑھ رہی ہے

قومی خبریں سے مزید