Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

لانگ آئ لینڈ مسلم سینٹر کے اطراف اسلام مخالف مہم، صلیبی جنگوں کی علامت والے پرچم نصب، پولیس تحقیقات کررہی

لانگ آئ لینڈ مسلم سینٹر کے اطراف اسلام مخالف مہم، صلیبی جنگوں کی علامت والے پرچم نصب، پولیس تحقیقات کررہی

نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں ویسٹبری کے علاقے میں گھروں کے قریب بجلی کے کھمبوں پر سیاہ پس منظر اور سرخ صلیب والے متعدد پرچم نصب کیے گئے، جن پر درج عبارت “Deus Vult” کو صلیبی جنگوں کے تاریخی نعرے سے منسوب کیا جاتا ہے
مقامی رہائشیوں نے اسے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پیغام قرار دیا،سدرن پاورٹی لا سینٹر کے مطابق یہ عبارت تاریخی طور پر صلیبی جنگوں سے تعلق رکھتی ہے اور جدید دور میں انتہا پسند دائیں بازو کے بعض حلقے اسے اسلام مخالف علامت کے طور پر استعمال کرتے ہیں
جس شخص نے پرچم نصب کرنے کا اعتراف کیا، اس نے کہا کہ وہ ایک پیغام دینا چاہتا تھا،تاہم اس نے اپنے مقصد کی مزید وضاحت نہیں کی
ٹاؤن آف ہیمپسٹیڈ نے پرچم ہٹوا دیے ہیں جبکہ ناساؤ کاؤنٹی پولیس تحقیقات کر رہی ہے،امریکی مسلم شہری حقوق کی تنظیم CAIR نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،واضع لانگ آئ لینڈ کے جس علاقے میں یہ پوسٹر نصب کیے گئے اسی علاقے میں مسلمانوں کا ممتاز اسلامک سینٹر “ لانگ آئ لینڈ مسلم سینٹر “ بھی واقع ہے جس کے چاروں طرف بڑی آبادی رہتی ہے جن میں مسلمان بھی خاصی تعداد میں شامل ہیں
3۔ پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ رکوانے کی سفارتی کوششیں، فوج محتاط طور پر پُرامید

قومی خبریں سے مزید