Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بالٹی مور کی مسجد کو آگ لگانے کے الزام میں شخص گرفتار، آتش زنی سے پہلے گیس کین کی تصویر بھیجی تھی

بالٹی مور کی مسجد کو آگ لگانے کے الزام میں شخص گرفتار، آتش زنی سے پہلے گیس کین کی تصویر بھیجی تھی

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ایک مسجد کو مبینہ طور پر جان بوجھ کر آگ لگانے کے الزام میں 52 سالہ شان فینر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم نے واقعے سے پہلے مسجد کے ایک رکن کو پیغام بھیجا تھا جس میں سرخ رنگ کے گیس کین کی تصویر تھی،عدالتی دستاویزات کے مطابق اس نے چابیاں واپس نہ کرنے پر عمارت جلانے کی دھمکی بھی دی تھی
آگ 25 اکتوبر کو مسجد مؤمنین میں لگی، جس سے عمارت کو تقریباً 85 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا،واقعے کے وقت مسجد خالی تھی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ملزم پر دوسرے درجے کی آتش زنی، عمارت کو نقصان پہنچانے اور دھمکیاں دینے سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں
پولیس نے تاحال اس واقعے کو نفرت انگیز جرم قرار نہیں دیا

قومی خبریں سے مزید