Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اوک وِل کی صوفیہ خالد کینیڈا کی 10 نمایاں نوجوان تبدیلی ساز شخصیات میں شامل

اوک وِل کی صوفیہ خالد کینیڈا کی 10 نمایاں نوجوان تبدیلی ساز شخصیات میں شامل

اوک وِل: اوک وِل سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ صوفیہ خالد کو ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے ’’کائنڈنس کلب‘‘ قائم کرنے پر قومی اعزاز سے نوازا گیا ہے
صوفیہ خالد کو 16 اکتوبر کو ٹورنٹو میں منعقدہ ’’دی فیوچر اِز ناؤ ایوارڈز‘‘ کی تقریب میں کینیڈا کی 18 سال سے کم عمر 10 نمایاں تبدیلی ساز شخصیات میں شامل کیا گیا انہیں غربت سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوششوں کے اعتراف میں ’’تھرائیونگ کمیونٹیز ایوارڈ‘‘ دیا گیا
صوفیہ کی جانب سے قائم کردہ کائنڈنس کلب کا مقصد کمیونٹی کے ان بچوں کی مدد کرنا ہے جو معاشی مشکلات کے باعث بنیادی ضروریات پوری کرنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں کم عمری میں سماجی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو قومی سطح پر پذیرائی ملنا ان کے کام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے
ایوارڈ کی تقریب کے بعد صوفیہ خالد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں انہیں بہت سے لوگوں سے ملاقات کا موقع ملا، جس پر وہ خوش ہیں
صوفیہ کے مطابق، انہوں نے تین سال قبل اوک وِل کے اوڈیناوِی پبلک اسکول میں زیرِ تعلیم ہوتے ہوئے ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے ’’صوفیہز کائنڈنس کلب‘‘ (Sophia’s Kindness Club}قائم کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید