Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

جیل میں شاہانہ طرزِ زندگی کی خبروں کے بعد مشہور ریپر ڈیڈی کو دوسری وفاقی جیل منتقل کر دیا گیا

جیل میں شاہانہ طرزِ زندگی کی خبروں کے بعد مشہور ریپر ڈیڈی کو دوسری وفاقی جیل منتقل کر دیا گیا

امریکی ہپ ہاپ اسٹار شان ’’ڈیڈی‘‘ کومبز کو نیو جرسی کی وفاقی جیل سے پنسلوانیا کی ایک دوسری وفاقی جیل منتقل کر دیا گیا ہے،ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منتقلی ایسے وقت ہوئی ہے جب جیل میں ان کے مبینہ شاہانہ طرزِ زندگی اور ایک لڑائی میں زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں
56 سالہ کومبز کو نیو جرسی کی ایف سی آئی فورٹ ڈکس جیل سے پنسلوانیا میں واقع ایف سی آئی ایلن وُڈ لو سکیورٹی جیل منتقل کیا گیا ہے،یہ جیل ولیمزپورٹ کے جنوب میں واقع ہے اور نیویارک شہر سے تقریباً 250 کلومیٹر مغرب میں ہے
امریکی وفاقی ادارۂ جیل خانہ جات نے منتقلی کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کی وجوہات بتانے سے انکار کیا ہے،ادارے کے مطابق قیدیوں کی منتقلی اور دورانِ حراست ان کے حالات سے متعلق تفصیلات رازداری، حفاظت اور سکیورٹی کے پیش نظر جاری نہیں کی جاتیں
ڈیڈی کے ترجمان یہودا اینگل مائر نے کہا کہ قیدیوں کی جگہ کا تعین وفاقی ادارۂ جیل خانہ جات کرتا ہے اور ان کے پاس اس منتقلی کے حالات سے متعلق کوئی وضاحت نہیں،ترجمان کے مطابق ڈیڈی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ نئی جیل میں ان کا وقت بہتر گزرے گا
ڈیڈی کو اکتوبر 2025 میں نیویارک کی وفاقی عدالت نے جسم فروشی کے لیے افراد کو ریاستی سرحدوں کے پار لے جانے کے دو الزامات میں مجرم قرار دے کر 50 ماہ، یعنی 4 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی تھی،جیوری نے ان پر عائد زیادہ سنگین الزامات، جن میں جنسی اسمگلنگ اور منظم مجرمانہ سازش شامل تھے، ثابت نہیں مانے،
وہ ستمبر 2024 سے حراست میں ہیں اور پہلے ہی تقریباً 14 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں،تازہ رپورٹ کے مطابق ان کی متوقع رہائی کی تاریخ 2 مارچ 2028 ہے، تاہم اپیل کے فیصلے یا سزا میں مزید تبدیلی سے یہ تاریخ بدل سکتی ہے

قومی خبریں سے مزید