امریکی ریاست مینیسوٹا میں سینیٹ کے واحد مباحثے کے اہم نکات: ٹرمپ کی حمایت، اربوں ڈالر کا فراڈ اور امیگریشن پالیسی آمنے سامنے
واشنگٹن: ڈیموکریٹ امیدوار پیگی فلاناگن اور ریپبلکن امیدوار مشیل ٹافویا کے درمیان مباحثے میں پانچ بڑے نکات سامنے آئے۔
- واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ، ریاستی فراڈ سب سے بڑا تنازعہ ،ٹافویا نے ریاستی پروگراموں میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی پر فلاناگن اور گورنر ٹم والز کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا فلاناگن نے کہا کہ فراڈ کی روک تھام میں مزید اقدامات ہونے چاہیے تھے
- 2. ٹرمپ سے قربت یا فاصلہ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹافویا کی حمایت کی، لیکن ٹافویا نے اپنی آزادانہ سوچ پر زور دیا،فلاناگن نے الزام لگایا کہ ٹافویا ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کے باوجود ان سے فاصلہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں
- امیگریشن اور آئی سی ای،دونوں امیدواروں نے امیگریشن حکام کی کارروائیوں اور ان کے نتائج پر اختلاف کیا،ٹافویا نے آپریشن کے ناقص انتظام پر تنقید کی، جبکہ فلاناگن نے آئی سی ای کے کردار اور اس کی کارروائیوں پر سخت اعتراضات اٹھائے
- اسقاطِ حمل اور اسرائیل،فلاناگن نے اسقاطِ حمل کے قانونی حق اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر سخت مؤقف اختیار کیا،ٹافویا نے خود کو محدود مدت میں اسقاطِ حمل کی حمایت کرنے والی ریپبلکن قرار دیا اور اسرائیل کی حمایت کی، جبکہ غزہ میں نسل کشی کے الزام کو مسترد کیا
- سوشل سکیورٹی اور انتخابی مقابلہ،فلاناگن نے زیادہ آمدنی والے افراد پر سوشل سکیورٹی ٹیکس کی حد بڑھانے کی تجویز دی، جبکہ ٹافویا نے کسی واضح حل کی تفصیل پیش نہیں کی،تازہ ریاستی سروے میں فلاناگن کو 4 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی، لیکن مقابلہ توقع سے زیادہ سخت ہو چکا ہے
مینیسوٹا طویل عرصے سے ڈیموکریٹس کا مضبوط انتخابی مرکز رہا ہے، لیکن ریاستی فراڈ کے معاملات، امیگریشن اور ٹرمپ کی مقبولیت سے متعلق بحث نے اس سینیٹ کی نشست کو قومی سیاست میں غیر معمولی اہمیت دے دی ہے





