ٹرمپ کی نئی ترجمان کی تقرری کے ایک ہفتے بعد ہی رخصتی، خود صدر نے عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری مقرر کی جانے والی کیٹی زکریا ایک ہفتے کے اندر ہی اس عہدے سے الگ ہو رہی ہیں،ٹرمپ نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ انہوں نے زکریا کو عہدہ چھوڑنے پر غور کرنے کا مشورہ دیا تھا
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے جارجیا میں ایک انتخابی جلسے کے لیے روانہ ہوتے وقت صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اسی روز زکریا سے بات کی تھی،ٹرمپ کے مطابق انہوں نے زکریا سے کہا کہ کیا یہ عہدہ واقعی ان کے لیے موزوں ہے، کیونکہ انہیں اس ملازمت کی ضرورت نہیں اور ذرائع ابلاغ نے ان کے ساتھ بہت سخت رویہ اختیار کیا ہے
ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے زکریا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اس فیصلے پر دوبارہ غور کرتا۔‘‘
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار اور معاملے سے واقف ایک شخص نے تصدیق کی کہ زکریا کو پریس سیکریٹری کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور وہ اس حیثیت میں واپس نہیں آئیں گی،تاہم، انہیں وائٹ ہاؤس میں ایک نئی ذمہ داری سونپی جائے گی، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
کیٹی زکریا کی اس اہم عہدے پر تقرری کا اعلان صدر ٹرمپ نے محض ایک ہفتہ قبل کیا تھا،ان کی مختصر مدت کے دوران پیش آنے والی یہ اچانک تبدیلی وائٹ ہاؤس کی ابلاغی حکمت عملی اور انتظامی فیصلوں کے حوالے سے نئی توجہ کا باعث بن گئی ہے۔





