Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی فلسطینی دیہات پر چڑھائی، گاڑیاں اور زیتون کے درخت نذر آتش، زیتون کی فصل کی کٹائی متاثر

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی فلسطینی دیہات پر چڑھائی، گاڑیاں اور زیتون کے درخت نذر آتش، زیتون کی فصل کی کٹائی متاثر
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے جمعہ کے روز فلسطینی دیہات پر حملے کیے، گاڑیوں اور درختوں کو آگ لگا دی جبکہ مقامی فلسطینیوں اور ایک غیر ملکی صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا،ان حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زیتون کی سالانہ فصل کی کٹائی کا عمل بھی متاثر ہوا ہے
مقامی حکام اور فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق شمالی مغربی کنارے کے کم از کم 8 دیہات میں حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں،اس علاقے میں زیتون کے زیادہ تر باغات واقع ہیں اور دسیوں ہزار فلسطینی خاندانوں کی آمدنی کا انحصار زیتون کی فصل پر ہے
رواں سال فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات سے قبل حملوں میں مزید شدت آئی ہے،آبادکاروں کی حمایت کرنے والی اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت انتخابات میں اقتدار سے محروم بھی ہو سکتی ہے یا دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہے
مقامی رہائشیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ان حملوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے،ان کے مطابق اسرائیلی فوج نے بعض مواقع پر فلسطینی دیہات کا محاصرہ کرنے والے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا، ان کی مدد کی یا حملوں کے دوران خاموش تماشائی بنی رہی
اس تشدد پر فلسطینیوں کو علاقے سے زبردستی بے دخل کرنے اور نسلی تطہیر کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں،برطانوی حکومت نے بھی اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری مہم سے دانستہ چشم پوشی کر رہا ہے

قومی خبریں سے مزید