ایلون مسک کا بیٹی سے محبت کے اظہار کا منفرد جذباتی طریقہ سابق اہلیہ کا نیا انکشاف
ایلون مسک کی پہلی اہلیہ جسٹن ولسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ نے اپنی ٹرانس جینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن کی ہیلتھ انشورنس ختم کر دی تھی، حالانکہ اس سے کچھ ہی عرصہ قبل وہ اس سے محبت کا اظہار کر چکے تھے
جسٹن ولسن نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ساز الیکس گبنی کی نئی فلم ’’مسک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسک اور ان کی بیٹی کے درمیان کشیدہ تعلقات پر روشنی ڈالی ہے،جسٹن اور ایلون مسک کی شادی 2000 میں ہوئی تھی اور 2008 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی
جسٹن کے مطابق، ان کے بچوں میں ویوین سب سے زیادہ کھل کر مخالفت کرنے والی تھیں،ویوین اور ان کے والد کے درمیان اختلافات پہلے ہی عوامی سطح پر سامنے آ چکے ہیں
ایلون مسک نے اس دستاویزی فلم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اپنے خلاف تیار کیا گیا ’’ہٹ پیس‘‘ قرار دیا ہے،ان کے وکیل نے بھی فلم میں حقائق کو مسخ کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے
برائن برانٹ کی پیپل میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق، تقریباً 4 گھنٹے طویل یہ فلم مسک کی زندگی اور ان کے تنازعات کا تفصیلی جائزہ لیتی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم محدود تعداد میں سینما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے اور اس کی ملک گیر ریلیز 16 اکتوبر کو متوقع ہے





