Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

روس سے ڈیزل خریدنے کے ٹرمپ منصوبے پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ سینیٹرز متحد، پوتن کو مالی مدد دینے سے روکنے کا مطالبہ

روس سے ڈیزل خریدنے کے ٹرمپ منصوبے پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ سینیٹرز متحد، پوتن کو مالی مدد دینے سے روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس سے بھاری مقدار میں ڈیزل خریدنے کے منصوبے پر دونوں بڑی جماعتوں کے 6 سینیٹرز نے شدید اعتراض کرتے ہوئے انتظامیہ سے فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اعتراض کرنے والوں میں 4 ریپبلکن اور 2 ڈیموکریٹ سینیٹرز شامل ہیں، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کانگریس سے مشاورت اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر روس کے ساتھ یہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ قابل قبول نہیں
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، ٹرمپ نے جمعے کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد روس امریکی اور عالمی منڈیوں کے لیے ڈیزل کی فراہمی فوری طور پر بڑھانے پر آمادہ ہو گیا ہے،ٹرمپ کے اعلان کے مطابق، روس ابتدائی طور پر 300,000 ٹن سے زیادہ ڈیزل فراہم کرے گا، جس کے بعد نومبر میں مزید 500,000 ٹن اور اس کے فوراً بعد 1 ملین ٹن ڈیزل فراہم کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد مختصر مدت میں مزید 3 ملین ٹن ڈیزل کی فراہمی بھی متوقع ہے
اس منصوبے کا مقصد ایندھن کی بلند قیمتوں کو کم کرنے کے لیے امریکی اور عالمی منڈی میں رسد بڑھانا بتایا گیا ہے،تاہم 6 سینیٹرز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے نہ تو کانگریس کو اس فیصلے سے پہلے اعتماد میں لیا اور نہ ہی قانون کے تحت مطلوبہ وضاحت پیش کی
سینیٹرز نے خبردار کیا کہ ایسے وقت میں جب روس یوکرین کے شہریوں کو ہلاک کر رہا ہے، امریکہ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مالی سہارا نہیں دینا چاہیے،انہوں نے واضح الفاظ میں مطالبہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ فوری طور پر اس منصوبے سے پیچھے ہٹے
اس معاملے نے امریکی سیاست میں ایک اہم سوال اٹھا دیا ہے کہ آیا ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے روس سے تجارتی تعاون بڑھانا قابل قبول ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین کے خلاف روسی جنگ جاری ہے،اس منصوبے پر دونوں جماعتوں کے سینیٹرز کا مشترکہ اعتراض ظاہر کرتا ہے کہ توانائی کی قیمتوں اور روس کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں انتظامیہ کو کانگریس کے اندر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہاں واضع رہے امریکہ یورپ میں سردیوں کی آمد آمد ہے اور سردیوں میں تیل مصنوعات اور گیس کی ضرورت بڑھ جاتی ہے کہ یورپ امریکہ کینڈا میں گھریلو درجہ حرارت نارمل رکھنے کے لئے بیشتر گھروں میں آئل سے چلنے والے آلات و مشینری نصب ہے جبکہ گیس سے چلنے والی مشینری بھی ایک بڑی تعداد میں استعمال ہوتی ہے ، اب کہا جارہا ہے امسال عالمی مارکیٹ میں تیل مصنوعات کی قیمتوں کے باعث گھریلو صارفین کو تیل یا گیس سے چلنے والی ہیٹنگ نظاموں کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا

قومی خبریں سے مزید