Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

شیر افضل مروت کا تحریک انصاف کی قیادت کو دوٹوک پیغام، معافی مانگنے تک پیچھے ہٹنے سے انکار

شیر افضل مروت کا تحریک انصاف کی قیادت کو دوٹوک پیغام، معافی مانگنے تک پیچھے ہٹنے سے انکار

اسلام آباد:شیر افضل خان مروت اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے سلوک پر اپنی غلطی تسلیم کرکے معافی مانگی جائے،انہوں نے کہا کہ جب انقلابی نعروں کی گونج خاموش ہو جائے گی اور سیاسی حکمت عملی کے نام پر عذر باقی نہیں رہیں گے تو قیادت کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا پڑے گا،مروت کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے کے بعد وہ تحریک کی سیاسی جدوجہد کو ایک نئی شکل دکھائیں گے، لیکن اس وقت تک اپنے مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے
مروت اور تحریک انصاف کی قیادت کے اختلافات 2024 میں کھل کر سامنے آئے تھے،پارٹی نے 12 فروری 2025 کو ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی، جس کے بعد مروت نے قیادت کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیا،اختلافات کی وجوہات میں پارٹی نظم و ضبط، قیادت کے بارے میں ان کے عوامی بیانات اور صوابی کے جلسے میں ان کے حق میں لگنے والے نعروں پر پیدا ہونے والی کشیدگی شامل تھی،مروت نے الزام لگایا تھا کہ پارٹی کے بعض رہنما ان کے خلاف سرگرم تھے اور بانی عمران خان تک پارٹی کے اندرونی معاملات کی درست معلومات نہیں پہنچائی جا رہی تھیں،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں، لیکن اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے،بعد ازاں انہوں نے پارٹی قیادت کے بعض فیصلوں اور خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بھی تنقید کی، حتیٰ کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کیا،ان کا تازہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ اختلاف اب بھی برقرار ہے اور مروت اپنی سیاسی واپسی کے لیے قیادت سے معافی کو بنیادی شرط قرار دے رہے ہیں، یہاں یہ امر دلچسپی سے ہرگز خالی نہیں مروت تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لکی مروت سے رکن قومی اسمبلی ہیں ، پارٹی سے نکالے جانے کے باوجود نہ اُنہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا نہ اسپیکر نے ان سے آج تک اس پسمنظر میں پوچھا آپ اب کس پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور قانون کے مطابق آپ کے پارٹی سے اخراج کے بعد اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوچکی ہے ، اس صورت حال پر ملکی دانشور کہتے ہیں پاکستانی جمہوریت دنیا میں ایک بالکل نیا تجربہ ہے

قومی خبریں سے مزید