Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

ٹرمپ سے لاطینی ووٹرز کی مایوسی میں مذید اضافہ، نئے سروے میں حمایت صرف 27 فیصد رہ گئی

ٹرمپ سے لاطینی ووٹرز کی مایوسی میں مذید اضافہ، نئے سروے میں حمایت صرف 27 فیصد رہ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے لاطینی ووٹرز اب ان سے دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،این بی سی نیوز اور ٹیلی مونڈو کے نئے سروے کے مطابق لاطینی ووٹروں میں ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر 27 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ مہنگائی، اخراجات اور امیگریشن کے خلاف سخت حکومتی اقدامات پر ان کی ناراضگی بڑھ رہی ہے
4 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے سروے کے مطابق تقریباً دو تہائی لاطینی ووٹروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدری کی پالیسیوں میں حد سے تجاوز کیا ہے،تین چوتھائی ووٹرز معیشت اور روزمرہ اخراجات سے متعلق ٹرمپ کی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں
سروے میں ریپبلکن پارٹی کے لیے بھی تشویش ناک رجحان سامنے آیا ہے،لاطینی ووٹروں میں ریپبلکن پارٹی کے بارے میں منفی رائے رکھنے والوں کی شرح 2016 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،اس کے برعکس معیشت، امیگریشن، مہنگائی، بدعنوانی اور صحت کی سہولتوں جیسے اہم معاملات پر ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے
معیشت کے معاملے میں ووٹروں کی ترجیحات میں تبدیلی خاص طور پر نمایاں ہے،2024 کے صدارتی انتخابات سے پہلے لاطینی ووٹروں نے معیشت سنبھالنے کے معاملے میں ٹرمپ کو اس وقت کی نائب صدر کملا ہیرس پر 4 پوائنٹس کی برتری دی تھی،لیکن نئے سروے کے مطابق اب اسی معاملے پر ڈیموکریٹس کو 21 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے
یہ تبدیلی 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں اہم ثابت ہو سکتی ہے، خصوصاً ان ریاستوں اور انتخابی حلقوں میں جہاں لاطینی آبادی بڑی تعداد میں موجود ہے،سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہنگائی، امیگریشن اور معیشت سے متعلق خدشات اس ووٹر گروپ کی سیاسی ترجیحات پر اثر انداز ہو رہے ہیں،تاہم، یہ رجحانات انتخابی نتائج کی ضمانت نہیں ہیں

قومی خبریں سے مزید