Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

ٹیکساس میں سینیٹ کی دوڑ میں ریپبلکن کی امیدیں ،پیکسٹن کی واپسی کے آثار؟، نئے سروے میں دونوں امیدوار برابر

ٹیکساس میں سینیٹ کی دوڑ میں ریپبلکن کی امیدیں ،پیکسٹن کی واپسی کے آثار؟، نئے سروے میں دونوں امیدوار برابر

امریکی ریاست ٹیکساس میں وسط مدتی انتخابات سے قبل جاری ہونے والے ایک نئے سروے میں سینیٹ کی نشست کے لیے ریپبلکن کین پیکسٹن اور ڈیموکریٹ جیمز ٹالاریکو کے درمیان سخت مقابلہ سامنے آیا ہے،یونیورسٹی آف میساچوسٹس لوئیل اور یوگوو کے 8 اکتوبر کو جاری کردہ سروے کے مطابق دونوں امیدواروں کو 45، 45 فیصد حمایت حاصل ہے، جبکہ 7 فیصد ووٹرز نے ابھی فیصلہ نہیں کیا
سروے ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹیکساس میں قبل از وقت ووٹنگ 19 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہے،اس سے پہلے ستمبر اور اکتوبر میں سامنے آنے والے بیشتر سرویز میں ٹالاریکو کو پیکسٹن پر برتری حاصل تھی، بعض سرویز میں یہ فرق غلطی کی ممکنہ حد سے بھی زیادہ تھا
یونیورسٹی آف میساچوسٹس لوئیل کے مرکز برائے عوامی رائے کے ڈائریکٹر جان کلوویریئس نے کہا کہ آخری مرتبہ جب ڈیموکریٹس نے ٹیکساس میں امریکی سینیٹ کی نشست جیتی تھی، اس وقت کین پیکسٹن نے قانون کی ڈگری بھی حاصل نہیں کی تھی اور جیمز ٹالاریکو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،ان کے مطابق مقابلہ برابر ہونے کے باعث انتخابات تک صورت حال میں تبدیلی کے امکانات موجود ہیں
ابھی یہ واضح نہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکساس کے دوروں نے رائے عامہ پر کیا اثر ڈالا ہے، یا ٹالاریکو کی تقریباً 2 ہفتے تک انتخابی مہم سے غیر موجودگی نے سروے کے نتائج میں تبدیلی میں کوئی کردار ادا کیا ہے،نئے سروے نے ریاست میں گورنر کے انتخاب کے بارے میں بھی رائے دہندگان کی آرا کا جائزہ لیا ہے

قومی خبریں سے مزید