Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بروس ولس کی اہلیہ کا جذباتی عہد، ’’ان کی بیماری رائیگاں نہیں جانے دوں گی‘‘

بروس ولس کی اہلیہ کا جذباتی عہد، ’’ان کی بیماری رائیگاں نہیں جانے دوں گی‘‘

ہالی ووڈ: معروف امریکی اداکار بروس ولس کی اہلیہ ایما ہیمنگ ولس نے اپنے شوہر کی فرنٹوٹیمپورل ڈیمینشیا کے باعث جاری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عہد کیا ہے کہ وہ ان کی بیماری کو دنیا بھر میں اس مرض سے متاثرہ خاندانوں کے لیے آگاہی کا ذریعہ بناتی رہیں گی
ایما ہیمنگ ولس نے یکم اکتوبر کو عالمی فرنٹوٹیمپورل ڈیمینشیا آگاہی ہفتے کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا،انہوں نے لکھا کہ وہ بروس کے بارے میں بات کیے بغیر ایف ٹی ڈی آگاہی ہفتہ نہیں گزار سکتیں، کیونکہ وہی ان کی آگاہی مہم کا بنیادی محرک ہیں
انہوں نے کہا کہ ’’ڈائی ہارڈ‘‘ کے معروف اداکار نے انہیں اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کے مواقع فراہم کیے اور وہ ان مواقع کو دوسرے خاندانوں کی مدد کے لیے استعمال کرتی رہیں گی
ایما نے کہا، ’’میں ان کی تشخیص کو رائیگاں نہیں جانے دوں گی،”ان کے مطابق انہیں یقین ہے کہ بروس کو یہ جان کر فخر ہوگا کہ ان کی زندگی اور بیماری ایف ٹی ڈی، ڈیمینشیا کی دوسری اقسام اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کے ساتھ زندگی گزارنے والے خاندانوں کو اپنی مشکلات بیان کرنے اور معاشرے میں نمایاں ہونے میں مدد دے رہی ہے
بروس ولس کی اہلیہ نے ان کی زندگی کے موجودہ مرحلے کو ان کے دیرپا ورثے کا ایک اور باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی اہلیہ ہونے پر فخر ہے
بروس ولس، جنہوں نے ’’ڈائی ہارڈ‘‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، مارچ 2022 میں اداکاری سے دستبردار ہوئے تھے،بعد ازاں ان کے خاندان نے بتایا کہ انہیں فرنٹوٹیمپورل ڈیمینشیا ہے، جو رویے، زبان اور سوچنے کی صلاحیتوں کو متاثر کرنے والی ایک بیماری ہے
ایما ہیمنگ ولس گزشتہ کئی برس سے ایف ٹی ڈی اور ڈیمینشیا سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے آگاہی اور مدد کی کوششوں میں سرگرم ہیں

قومی خبریں سے مزید