Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹیکساس میں ٹرمپ انتظامیہ کی سرحدی دیوار کی تعمیر رک گئی، وفاقی جج نے حکم امتناع جاری کر دیا

ٹیکساس میں ٹرمپ انتظامیہ کی سرحدی دیوار کی تعمیر رک گئی، وفاقی جج نے حکم امتناع جاری کر دیا

ٹیکساس کے بگ بینڈ علاقے میں سرحدی رکاوٹ کی مزید تعمیر ایک وفاقی جج نے روک دی ہے،امریکی ڈسٹرکٹ جج کیتھلین کارڈون نے جمعہ کو ماحولیاتی تنظیم کی درخواست منظور کرتے ہوئے تعمیراتی کام سے متعلق ابتدائی حکم امتناع جاری کیا
جج نے قرار دیا کہ مقدمہ دائر کرنے والوں کے آئینی دعووں میں کامیابی کا امکان موجود ہے، اس لیے زمین کو متاثر کرنے والی تعمیراتی سرگرمیاں مقدمے کے فیصلے تک معطل رہیں گی
مقدمہ سینٹر فار بائیولوجیکل ڈائیورسٹی نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے خلاف دائر کیا تھا،درخواست گزاروں میں پریسیڈیو کاؤنٹی کے ایک تاریخی چرچ کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اور ریو گرانڈے کے ایک گائیڈ و زمین کے مالک ڈینی ولیم ملر شامل ہیں، جن کی ریڈفورڈ میں ملکیت مجوزہ دیوار سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے
عدالت کے فیصلے سے بگ بینڈ کے علاقے میں ٹرمپ انتظامیہ کی سرحدی دیوار کی تعمیر اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکے گی جب تک مقدمے پر مزید عدالتی کارروائی نہیں ہو جاتی

قومی خبریں سے مزید