ممدانی نے نیتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ میں تنقید کو ’’عجیب‘‘ قرار دے دیا
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے پوڈکاسٹر تھیو وان سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے دوران ان کا نام لے کر تنقید کرنا ان کے لیے ’’عجیب‘‘ تجربہ تھا،ممدانی نے بتایا کہ نیتن یاہو کے خطاب کے وقت وہ مین ہٹن کے ایک ایل جی بی ٹی کیو مرکز میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم سے ملاقات کر رہے تھے
تھیو وان نے ممدانی سے پوچھا کہ نیتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ میں انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنانا کیسا محسوس ہوا اور کیا یہ خوفناک تھا،ممدانی نے جواب دیا، ’’یہ عجیب تھا”انہوں نے کہا کہ ملاقات سے واپس آنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ میں نیتن یاہو ان کے بارے میں بات کر رہے تھے




