Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

خلیج سے تیل کی برآمدات 2025 کی سطح پر واپس آگئیں، ستمبر میں دگنی ہوگئیں

خلیج سے تیل کی برآمدات 2025 کی سطح پر واپس آگئیں، ستمبر میں دگنی ہوگئیں

گولڈمین سیکس کے مطابق ستمبر میں خلیج فارس سے تیل کی برآمدات تقریباً دگنی ہو کر 23.3 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہیں، جو 2025 کی اوسط سطح کا 108 فیصد بنتی ہیں
تاہم خام تیل کی برآمدات کی بحالی کے باوجود ڈیزل اور طیاروں کے ایندھن سمیت اہم ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات ابھی معمول کی سطح پر نہیں پہنچیں اور تقریباً 50 فیصد پر ہیں،ریفائنریوں کی بندش اور بحری جہاز رانی کو درپیش خطرات اس کمی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں
گولڈمین سیکس کے مطابق عالمی تیل کی منڈی مجموعی طور پر تقریباً متوازن ہے اور ادارے نے سال کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل رہنے کی اپنی پیش گوئی برقرار رکھی ہے

قومی خبریں سے مزید