Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو تیسرے ملک ڈی پورٹ کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو تیسرے ملک ڈی پورٹ کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کو اجازت دے دی

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو عارضی طور پر اجازت دے دی ہے کہ وہ بعض تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک کے بجائے ایسے تیسرے ممالک بھیج سکے جہاں ان کے کوئی تعلقات نہیں،عدالت نے نچلی عدالت کی وہ پابندی معطل کر دی جس کے تحت ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کو پہلے اطلاع دینے اور متعلقہ ملک میں ممکنہ ظلم یا تشدد کے خطرے پر اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دینا ضروری تھا،سپریم کورٹ اس معاملے کی مکمل سماعت دسمبر میں کرے گی،رائٹرز کے مطابق اس پالیسی کے تحت اب تک 25 ہزار سے زائد افراد کو تیسرے ممالک بھیجا جا چکا ہے

قومی خبریں سے مزید