بیٹی کے مبینہ غیرت کے نام پر قتل کے الزام میں باپ گرفتار
پنجاب میں پولیس نے بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا والد ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس سے قبل اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ سٹی تاندلیانوالہ تھانے میں درج کرایا تھا،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں




