Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ، خاندان گھروں کو واپس نہ جاسکا

مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ، خاندان گھروں کو واپس نہ جاسکا

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں جلود میں 100 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا اور اسرائیلی فوجیوں سے بھی جھڑپ کی،عینی شاہدین کے مطابق آباد کاروں نے دو گھروں کو آگ لگا دی، سڑکیں بند کردیں اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا
واقعہ رام اللہ کے شمال میں واقع جلود گاؤں میں پیش آیا، جہاں توباسی خاندان کے دو گھر چند ہفتے قبل آباد کاروں نے اپنے قبضے میں لے لیے تھے،علاقے میں آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر قبضے اور تشدد کے واقعات میں اضافے پر بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے
خاندان کچھ عرصے سے گاؤں ہی میں ایک دوسری جگہ مقیم تھا،اسرائیلی فوج نے پیر کی رات خاندان کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے اور آباد کاروں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوجی دستہ بھیجا
عینی شاہدین کے مطابق خاندان کے گھروں تک پہنچنے کے تقریباً 10 منٹ بعد 100 سے زیادہ آباد کار وہاں پہنچ گئے،انہوں نے گھروں کو آگ لگا دی اور واپسی کے راستے بند کردیے،اسرائیلی فوج کے مطابق آباد کاروں نے فوجیوں پر پتھر بھی پھینکے جس کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہوئے
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ تشدد کے باعث خاندان کو گھروں میں واپس پہنچانے کا مشن مکمل نہیں ہوسکا،فوجیوں نے فلسطینی خاندان کے افراد کو تحفظ کے لیے گھروں کی چھت پر منتقل کیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے آباد کاروں کے تشدد کی مذمت کی ہے،تاہم واقعے کے باعث فلسطینی خاندان اپنے گھروں میں واپس نہیں جاسکا، جبکہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کا معاملہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے

قومی خبریں سے مزید