بند ہوتے دروازے میں بیگ پھنسنے سے بروکلین میں مسافر ٹرین کے ساتھ گھسٹتا ہوا ہلاک
نیویارک کے بروکلین میں رش کے اوقات میں ایک افسوسناک حادثے میں ایک شخص سب وے ٹرین کے ساتھ گھسٹتا ہوا ہلاک ہوگیا،نیویارک پولیس کے مطابق پیر کی شام 5 بج کر 48 منٹ پر اے ٹرین یوٹیکا ایونیو اسٹیشن سے روانہ ہورہی تھی کہ ایک مسافر کا بیگ بند ہوتے دروازے میں پھنس گیا
پولیس کے مطابق مسافر اس وقت ٹرین سے اتر رہا تھا،دروازے بند ہونے کے بعد ٹرین چل پڑی تو وہ ٹرین اور دوسری بوگیوں کے درمیان گھسٹتا ہوا پٹریوں پر جا گرا،پولیس کا کہنا ہے کہ اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا
حکام نے فوری طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم بتایا ہے کہ وہ بالغ تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں






