Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فرانس: نیشنل ریلی کے سربراہ بارڈیلا پر کم عمری میں یہود مخالف تحریروں کا الزام، پارٹی نے اسے سیاسی جنگ قرار دے دیا

فرانس: نیشنل ریلی کے سربراہ بارڈیلا پر کم عمری میں یہود مخالف تحریروں کا الزام، پارٹی نے اسے سیاسی جنگ قرار دے دیا

فرانس میں میرین لے پین کی جماعت نیشنل ریلی کے سربراہ ژورڈان بارڈیلا کو مبینہ یہود مخالف تحریروں کے معاملے پر سیاسی دباؤ کا سامنا ہے،سیاسی مخالفین نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ بارڈیلا نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے خلاف ’’مکمل جنگ‘‘ شروع کردی گئی ہے
بارڈیلا نے منگل کو پارلیمان میں پارٹی کے ارکان اور سینیٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحقیقاتی ویب سائٹ میڈیپارٹ کی رپورٹ کو غلط قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ نیشنل ریلی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے
میڈیپارٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بارڈیلا نے نوجوانی میں، جب وہ پارٹی کے رکن تھے، یہود مخالف نوعیت کے تبصرے تحریر کیے تھے،بارڈیلا کے سیاسی مخالفین نے ان مبینہ تحریروں کی بنیاد پر ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے
بارڈیلا نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ان کی جماعت کے خلاف ایک ’’مکمل جنگ‘‘ مسلط کی جا رہی ہے۔ ان کے خطاب کا پارٹی کے ارکان اور سینیٹروں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا
یہ تنازعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب 2027 کے فرانسیسی صدارتی انتخابات کی تیاریوں میں نیشنل ریلی اور میرین لے پین کو رائے عامہ کے جائزوں میں نمایاں پوزیشن حاصل ہے،بارڈیلا پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اس وقت فرانسیسی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کے خلاف سامنے آنے والے الزامات نے جماعت کے اندر اور باہر نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے

قومی خبریں سے مزید