Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہری پور میں 2 خواتین چاقو کے وار سے قتل

ہری پور میں 2 خواتین چاقو کے وار سے قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 شادی شدہ خواتین کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق دونوں واقعات الگ الگ علاقوں میں پیش آئے اور ایک کیس میں مقتولہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے
پہلا واقعہ کوٹ نجیب اللہ کے محلہ سعید آباد میں پیش آیا پولیس کے مطابق قیصر محمود نامی صنعتی کارکن ہفتے کی شام کام سے گھر واپس پہنچا تو گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا۔ بار بار دستک دینے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر وہ پڑوسی کے گھر کی چھت سے اپنے گھر میں داخل ہوا
گھر کے اندر اسے اپنی 32 سالہ اہلیہ کرن شہزادی سیڑھیوں میں مردہ حالت میں ملی، جبکہ اس کی والدہ شفاعت خانم اپنے کمرے میں بے ہوش پڑی تھیں پولیس اور ڈاکٹروں کے مطابق کرن شہزادی کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ حملے کی وجہ اور قاتلوں کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ساس کے ہوش میں آنے کے بعد واقعے کے بارے میں مزید معلومات ملنے کی امید ہے
لاش اور زخمی خاتون کو کوٹ نجیب اللہ کے دیہی مرکز صحت منتقل کیا گیا، جہاں بزرگ خاتون کا علاج جاری تھا مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں اور اس نے کسی شخص کو قتل کے مقدمے میں نامزد نہیں کیا
دوسرا واقعہ خالد آباد ٹاؤن شپ کے سیکٹر 4 میں محلہ خابل میں پیش آیا، جہاں 35 سالہ سلمیٰ بی بی کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا خاتون کے شوہر انور سعید نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام پر تھا جب اسے اطلاع ملی کہ اس کی اہلیہ کو ان کے اپنے 17 سالہ بیٹے محمد آصف نے چاقو مار کر زخمی کردیا ہے
پڑوسیوں نے زخمی سلمیٰ بی بی کو ٹراما سینٹر منتقل کیا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ماں اور بیٹے کے درمیان کسی نامعلوم معاملے پر بحث ہوئی تھی، جس کے بعد مبینہ طور پر بیٹے نے اپنی والدہ پر حملہ کیا پولیس نے محمد آصف کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے

قومی خبریں سے مزید