Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

طاقتور طوفان سے امریکی نارتھ ایسٹ ساحل متاثر، شدید بارش، سیلاب اور بجلی کی بندش، بروکلین میں درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک

طاقتور طوفان سے امریکی نارتھ ایسٹ ساحل متاثر، شدید بارش، سیلاب اور بجلی کی بندش، بروکلین میں درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک

نیویارک :امریکا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں ہفتے کے روز ایک طاقتور اور سست رفتار سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں شدید ہواؤں، موسلا دھار بارش، بلند سمندری لہروں اور سیلابی صورتحال نے نیویارک سمیت کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر کر دیے
طوفان کے راستے میں کروڑوں افراد موجود ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے اثرات ہفتے کے اختتام تک وسطی بحر اوقیانوس کے علاقوں سے نیو انگلینڈ تک برقرار رہنے کا امکان ہے،خطے میں ہفتے کے روز تقریباً 100,000 صارفین بجلی سے محروم رہے
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت گرنے سے 56 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا،نیویارک پولیس کے مطابق یہ طوفان سے ہونے والی پہلی تصدیق شدہ ہلاکت ہے،نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والا شخص ادارے کا ملازم تھا
حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو شدید لہروں، سیلاب اور تیز ہواؤں کے باعث محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بجلی کی بندش کے باعث متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے

قومی خبریں سے مزید