Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

شی جن پنگ کی واشنگٹن آمد، ٹرمپ ایئرپورٹ پر خود استقبال کریں گے

شی جن پنگ کی واشنگٹن آمد، ٹرمپ ایئرپورٹ پر خود استقبال کریں گے

واشنگٹن: چین کے صدر شی جن پنگ آج بدھ 23 ستمبر کو واشنگٹن پہنچ رہے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیر معمولی سفارتی اقدام کے تحت ان کا خود جوائنٹ بیس اینڈریوز پر طیارے کے قریب جا کر استقبال کریں گے،شی جن پنگ کے ہمراہ ان کی اہلیہ پنگ لی یوان بھی ہوں گی
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدور عموماً غیر ملکی سربراہان کے استقبال کے لیے وائٹ ہاؤس میں انتظار کرتے ہیں، تاہم ٹرمپ نے شی جن پنگ کے لیے ایئرپورٹ پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے،اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی آمد کی تقریب بھی جوائنٹ بیس اینڈریوز پر منعقد ہوگی
شی جن پنگ کا یہ دورہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد واشنگٹن کا پہلا سرکاری دورہ ہے،وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق جمعرات 24 ستمبر کو ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کا باضابطہ استقبال کریں گے، جس کے بعد دونوں صدور کی ملاقات اور مذاکرات ہوں گے جبکہ شام کو سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ نے ذاتی طور پر شی جن پنگ کا استقبال کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں،ان کے مطابق چین کے صدر امریکی سرزمین پر آ رہے ہیں، اس لیے ان کا احترام کے ساتھ استقبال کیا جانا چاہیے
دونوں صدور کی ملاقات میں تجارت، محصولات، نایاب معدنیات اور مصنوعی ذہانت سمیت متعدد اہم اقتصادی اور تزویراتی معاملات زیر بحث آنے کی توقع ہے

قومی خبریں سے مزید