مظاہرین سے جھڑپ کے بعد امریکی فیشن کونسل کے سربراہ اسٹیون کولب مستعفی

مظاہرین سے جھڑپ کے بعد امریکی فیشن کونسل کے سربراہ اسٹیون کولب مستعفی

امریکی فیشن ڈیزائنرز کی کونسل کے چیف ایگزیکٹو اور صدر اسٹیون کولب نے نیویارک فیشن ویک کے دوران جانوروں کے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے جسمانی جھڑپ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کولب تقریباً 20 سال تک کونسل کی قیادت کرتے رہے، جن میں 15 سال چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے شامل ہیں
یہ واقعہ 13 ستمبر کو نیویارک فیشن ویک میں کپڑوں کے برانڈ COS کے فیشن شو کے دوران پیش آیا۔ جانوروں کے حقوق کی تنظیم پیٹا سے وابستہ مظاہرین نے اون کے استعمال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شو میں خلل ڈالا ویڈیو میں کولب کو کم از کم 2 مظاہرین کو جسمانی طور پر روکنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، جن میں ایک خاتون مظاہرہ کار کو زمین پر روکنا اور اس کا منہ ہاتھ سے ڈھانپنا بھی شامل تھا
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے کے بعد کولب کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے بعد میں اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مظاہرین کو خود روکنے کے بجائے سکیورٹی عملے کو معاملہ سنبھالنے دینا چاہیے تھا اور کسی دوسرے شخص کو جسمانی طور پر روکنے کا کوئی جواز نہیں تھا انہوں نے پیٹا کے نمائندوں سے ملاقات پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی
کولب کے استعفے سے پہلے فیشن کونسل نے انہیں مکمل جائزے تک رخصت پر بھیج دیا تھا کونسل نے کہا تھا کہ وہ مختلف خیالات رکھنے والے لوگوں کے ساتھ باعزت انداز میں بات چیت اور اختلاف رائے کے باوجود مشترکہ راستہ تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے
استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کولب نے کہا کہ تقریباً 20 سال تک کونسل کی قیادت کے بعد یہ فیصلہ مشکل تھا، تاہم ان کے خیال میں اب ان کے اور ادارے دونوں کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے کونسل کے بورڈ نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فیشن کی صنعت کے لیے ان کی طویل خدمات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نئے سربراہ کا نام ابھی سامنے نہیں آیا

قومی خبریں سے مزید