بچوں کی معروف یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ، میکلمور کی رقم کے برابر عطیہ دینے کا اعلان

بچوں کی معروف یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ، میکلمور کی رقم کے برابر عطیہ دینے کا اعلان

بچوں کے لیے تعلیمی مواد بنانے والی معروف امریکی یوٹیوبر مس ریچل، جن کا اصل نام ریچل ایکرسو ہے، نے فلسطینی بچوں کی امداد کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے یہ رقم ریپر میکلمور کی جانب سے فلسطینی امدادی اداروں کے لیے اعلان کردہ 10 لاکھ ڈالر کے عطیے کے برابر رکھی ہے
مس ریچل نے بتایا کہ ان کا عطیہ فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ کو دیا جائے گا، جس کی وہ سفیر بھی ہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معروف اور دولت مند شخصیات کو بھی فلسطینی بچوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل استعمال کرنے چاہییں
میکلمور نے اس سے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ایڈ شیرن کے دورے سے حاصل ہونے والی اپنی تقریباً 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کے لیے کام کرنے والی 6 تنظیموں کو عطیہ کریں گے ان تنظیموں میں فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ، ہیل فلسطین، غزہ سوپ کچن، میڈیکل ایڈ فار فلسطینز، یو این آر ڈبلیو اے یو ایس اے اور انیرا شامل ہیں
یہ اعلان اس تنازع کے بعد سامنے آیا ہے جس میں میکلمور کو فلسطین کے حق میں بیانات دینے کے بعد ایڈ شیرن کے دورے سے الگ کردیا گیا تھا میکلمور نے دورے کے دوران فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد ان کی شرکت پر بعض مقامات اور منتظمین کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے ایڈ شیرن نے بعد میں واضح کیا کہ میکلمور کو دورے سے ہٹانے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ نہیں تھا بلکہ منتظمین کا تھا
مس ریچل کے اعلان کے بعد میکلمور نے بھی ان کے اقدام کی حمایت کی اور ان کا شکریہ ادا کیا دوسری جانب ایڈ شیرن اور کاروباری شخصیت رابرٹ کرافٹ نے بھی فلسطین اور خطے میں انسانی امداد کے لیے 2، 2 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم ان عطیات کے لیے مخصوص اداروں کے نام واضح نہیں کیے گئے

قومی خبریں سے مزید