ٹیکساس یونیورسٹی میں حسن پائیکر کی تقریب پر دونوں جماعتوں کا ردعمل، آزادی اظہار کی بحث چھڑ گئی

ٹیکساس یونیورسٹی میں حسن پائیکر کی تقریب پر دونوں جماعتوں کا ردعمل، آزادی اظہار کی بحث چھڑ گئی

آسٹن: یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن میں معروف ٹوئچ اسٹریمر حسن پائیکر کی مجوزہ تقریب نے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں جانب سے ردعمل کو جنم دے دیا ہے،یونیورسٹی ڈیموکریٹس نامی طلبہ تنظیم نے 30 ستمبر کو پائیکر کے ساتھ گفتگو اور سوال و جواب کی نشست کا اعلان کیا ہے، جس میں امیگریشن، غزہ میں جنگ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے مستقبل سمیت مختلف موضوعات زیر بحث آنے کی توقع ہے
تقریب صرف یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے طلبہ، اساتذہ اور عملے کے لیے مقرر کی گئی ہے،منتظمین کے مطابق ابتدائی طور پر تقریب کے لیے تقریباً 460 افراد کی گنجائش والا مقام درکار تھا، تاہم اعلان کے بعد 2,500 سے زیادہ افراد نے رجسٹریشن کرائی،طلبہ تنظیم نے بڑے ہال کے حصول کی درخواست کی، لیکن یونیورسٹی نے درخواست مسترد کردی،تنظیم نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی تقریب کو مناسب جگہ فراہم نہ کرکے اسے بالواسطہ طور پر محدود کر رہی ہے، تاہم فاکس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے تقریب کو سیاسی بنیادوں پر روکنے کے الزام کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی
حسن پائیکر کے متوقع خطاب پر ٹیکساس کے ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ، سینیٹر ٹیڈ کروز اور ڈیموکریٹک رکن کانگریس ہنری کیولر سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے اعتراضات اٹھائے ہیں،کیولر نے کہا کہ آزادی اظہار متنازع خیالات کے اظہار کی اجازت دیتی ہے، تاہم ان کے مطابق پائیکر کے ماضی کے بعض بیانات پر تنقید بھی کی جاسکتی ہے
سینیٹر ٹیڈ کروز نے بھی پائیکر کی تقریب پر سخت اعتراض کیا، جبکہ گورنر ایبٹ کے ترجمان نے بھی ان کی شرکت پر تنقید کی،دوسری جانب پائیکر نے تقریب منسوخ کرنے کے مطالبات کو آزادی اظہار کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ یونیورسٹی ایک سرکاری ادارہ ہے، اس لیے ان کی تقریر روکنے کی کوشش آئینی سوالات پیدا کرتی ہے
پائیکر روزانہ کئی گھنٹوں پر مشتمل آن لائن پروگرام نشر کرتے ہیں اور نوجوان ووٹرز میں ان کی خاصی رسائی ہے،ان کے سیاسی خیالات، سرمایہ داری، اسرائیل اور غزہ سے متعلق بیانات نے انہیں ڈیموکریٹک سیاست میں نوجوان ووٹرز تک رسائی اور سیاسی پیغام رسانی کے حوالے سے جاری بحث کا مرکز بنا دیا ہے
یہ تنازعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پائیکر کے سیاسی کردار پر ڈیموکریٹک حلقوں کے اندر بھی اختلاف پایا جاتا ہے،حالیہ ایک انٹرویو میں ڈیموکریٹک سیاسی میزبان سائمون سینڈرز ٹاؤن سینڈ نے پائیکر سے کہا کہ اگر وہ کسی انتخابی مہم کی حکمت عملی طے کر رہی ہوتیں تو امیدواروں کو ان سے لاتعلقی اختیار کرنے کا مشورہ دیتیں

قومی خبریں سے مزید