Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکی جمہوریت کا بھی گھیرا تنگ:ایف سی سی کے دباؤ پر ٹالاریکو کا کِمل شو میں انٹرویو ٹی وی پر نشر نہیں ہوگا

امریکی جمہوریت کا بھی گھیرا تنگ:ایف سی سی کے دباؤ پر ٹالاریکو کا کِمل شو میں انٹرویو ٹی وی پر نشر نہیں ہوگا

ٹیکساس سے سینٹ کے ڈیموکریٹک امیدوار جیمز ٹالاریکو کا معروف ٹی وی میزبان جمی کِمل کے پروگرام میں ہونے والا انٹرویو ٹیلی ویژن پر نشر نہیں کیا جائے گا،کِمل نے کہا ہے کہ وفاقی مواصلاتی کمیشن کے دباؤ کے باعث انٹرویو کو ٹی وی کے بجائے یوٹیوب پر جاری کیا جائے گا
کِمل کے مطابق ایف سی سی نے ان کے پروگرام، نیٹ ورک اے بی سی اور اس کے مقامی ٹی وی اسٹیشنوں کو سیاسی امیدواروں کی میزبانی سے متعلق فیصلوں پر دباؤ میں رکھا،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 برس سے وہ مختلف سیاسی امیدواروں کے انٹرویوز بغیر کسی ایسے مسئلے کے کرتے رہے ہیں، لیکن اب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے
یہ معاملہ ایف سی سی کے ’’برابر وقت‘‘ کے اصول سے متعلق ہے،رواں سال کمیشن نے کہا تھا کہ ایسے ڈے ٹائم اور لیٹ نائٹ ٹاک شوز جنہیں پہلے اس اصول سے استثنا حاصل تھا، سیاسی امیدواروں کو ایئر ٹائم دینے کی صورت میں مخالف امیدواروں کو بھی مساوی موقع دینے کے ضابطے کے تابع ہوسکتے ہیں
ٹالاریکو نومبر میں ٹیکساس سے امریکی سینیٹ کی نشست کے لیے ریپبلکن امیدوار کین پیکسٹن کے مدمقابل ہیں،رواں سال فروری میں ان کا اسٹیفن کولبرٹ کے پروگرام کے لیے ریکارڈ کیا گیا انٹرویو بھی ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا تھا اور بعد میں یوٹیوب پر جاری کیا گیا
اے بی سی نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا، جبکہ ایف سی سی کی واحد ڈیموکریٹ کمشنر اینا گومیز نے کہا ہے کہ کمیشن کو کسی امیدوار کو پروگرام میں مدعو کرنے جیسے ادارتی فیصلے پر براڈکاسٹ لائسنس کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں

قومی خبریں سے مزید