Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بنگلہ دیش کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور کا اعلان، ’’یہ مسلم خاندان کا اندرونی معاملہ ہے‘‘

بنگلہ دیش کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور کا اعلان، ’’یہ مسلم خاندان کا اندرونی معاملہ ہے‘‘

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اگر اسے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی دعوت دی گئی تو وہ اس پر مثبت انداز میں غور کرے گا، جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس معاہدے میں شامل ہونا کسی ملک کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہوگا
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن نے پارلیمان میں کہا کہ دعوت ملنے کی صورت میں حکومت معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور کرے گی،ان کے بقول یہ ’’ہمارے مسلم خاندان‘‘ کا اندرونی معاملہ ہے اور دوسرے ممالک کو اس پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں
مکہ معاہدے کا مقصد رکن ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہے،بنگلہ دیش کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے

قومی خبریں سے مزید