ٹیری فاکس فاؤنڈیشن کو تاریخ کا سب سے بڑا عطیہ، کینسر کی تحقیق کے لیے 5 کروڑ ڈالر فراہم ہوں گے
ٹورنٹو — کینیڈا میں کینسر کے خلاف تحقیق کے لیے ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے ٹیری فاکس فاؤنڈیشن کو لیری اور جوڈی ٹیننبام فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا گیا ہے، جو ادارے کی 45 سالہ تاریخ میں کسی ایک ادارے یا خاندان کی جانب سے ملنے والا سب سے بڑا عطیہ ہے
اس عطیے کے ساتھ وفاقی حکومت کی جانب سے مساوی فنڈز فراہم کیے جانے کے نتیجے میں کینسر کی تحقیق کے لیے مجموعی طور پر 5 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے
یہ رقم ملک بھر میں کینسر کی تحقیق کو فروغ دینے، جدید علاج کے امکانات بہتر بنانے اور محققین و طبی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی
یہ فنڈز میراتھن آف ہوپ کینسر سینٹرز نیٹ ورک کی معاونت کریں گے، جس کا مقصد کینسر کے مریضوں کے لیے انفرادی ضروریات کے مطابق بہتر علاج کی راہیں تلاش کرنا ہے اس نیٹ ورک میں کینیڈا کے 57 تحقیقی و طبی ادارے شامل ہیں
ٹیری فاکس نے 1980 میں کینسر کے خلاف آگاہی اور تحقیق کے لیے اپنی تاریخی ’’میراتھن آف ہوپ‘‘ کا آغاز کیا تھا ان کی جدوجہد آج بھی لاکھوں کینیڈین شہریوں کو عطیات دینے اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کینسر کی تحقیق میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے ٹیری فاکس فاؤنڈیشن کے مطابق، ادارہ اب تک کینسر کی تحقیق کے لیے ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم جمع کر چکا ہے





