Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب سید حیدر شاہ : شاہ کے ساتھ پشتون کوٹہ تعیناتی کی وجہ بنا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب سید حیدر شاہ : شاہ کے ساتھ پشتون کوٹہ تعیناتی کی وجہ بنا

ہالینڈ میں تعینات پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کر دیا گیا، وہ سابق سفیر افتخار عاصم کے سیکرٹری خارجہ مقرر ہونے کے بعد انکی جگہ نیویارک میں اس اہم منصب پر فائز ہوں گے۔ اپنے کیریئر میں سید حیدر بھارت میں ڈپٹی ہائی کمشنر اور نیپال میں سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ سید حیدر شاہ ہالینڈ تعیناتی سے قبل منسٹری آف فارن افئیرز میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کر چکے ہیں جبکہ ماضی میں یو این میں بھی انکی تعیناتی رہی ہے،خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایمبیسیڈر سید حیدر شاہ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے قانون کی اعلیٰ ڈگری ہولڈر ہیں ،پاکستان فارن سروس میں انکا شمار دھیمے مزاج اور ایوریج کیریئر ڈپلومیٹس میں ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے بعض طاقتور حلقوں نے انہیں اس اہم سیٹ پر تعیناتی میں اہم رول ادا کیا ہے، جبکہ اس تناظر میں اسلام آباد کے اہم اور ذمہ دار ذرائع ک دعویٰ ہے حیدر شاہ کی اس اہم ذمہ دار تعیناتی کے پس منظر میں ان کا شاہ ہونے کے ساتھ پشتون ہونا اہم وجہ ہے ، ہالینڈ میں بطور سفیر انکی کارکردگی تسلی بخش تھی وہاں تعیناتی کے دوران حکومتی پارٹی کے مقامی عہدیداروں کے ساتھ انکے قریبی روابط رہے،پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جو چیلنجز درپیش ہیں ان حالات میں انکو یو این میں بطور مستقل مندوب بہت زیادہ محنت اور معاملہ فہمی سے کام کرنا پڑے گا

قومی خبریں سے مزید