Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

براؤن اور سفید انڈوں کا کیا گیم ہے؟ کیا ایک دوسرے سے زیادہ صحت بخش ہیں؟

براؤن اور سفید انڈوں کا کیا گیم ہے؟ کیا ایک دوسرے سے زیادہ صحت بخش ہیں؟
انڈے خریدتے وقت اکثر لوگ براؤن اور سفید انڈوں میں سے کسی ایک کو ترجیح دیتے ہیں،بعض کا خیال ہے کہ براؤن انڈے زیادہ قدرتی، غذائیت سے بھرپور یا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتے ہیں، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے
امریکی جریدے سدرن لیونگ میں شائع ہونے والی کیٹی روزن ہاؤس کی تحریر کے مطابق انڈے کے چھلکے کا رنگ بنیادی طور پر مرغی کی نسل اور اس کی جینیاتی خصوصیات پر منحصر ہوتا ہے،مرغی کے جسم میں انڈا بننے کے آغاز پر اس کا اندرونی حصہ سفید ہوتا ہے،اگر مرغی کی نسل میں چھلکے کو رنگ دینے والے جین موجود ہوں تو انڈا بننے کے آخری مرحلے میں اس پر رنگ دار مادہ جمع ہو جاتا ہے،براؤن چھلکے میں پایا جانے والا ایسا ہی ایک رنگ دار مادہ پروٹوپورفائرین کہلاتا ہے۔
کیا براؤن انڈے زیادہ غذائیت رکھتے ہیں؟
صرف چھلکے کا رنگ اس بات کا ثبوت نہیں کہ ایک انڈا دوسرے سے زیادہ غذائیت رکھتا ہے،براؤن اور سفید انڈوں میں پروٹین، چکنائی اور دیگر بنیادی غذائی اجزا کی مقدار عموماً ملتی جلتی ہوتی ہے،ان کی غذائی قدر پر مرغی کی خوراک، پرورش اور دیگر عوامل اثر انداز ہو سکتے ہیں
قیمت میں فرق کیوں ہوتا ہے؟
براؤن انڈے بعض اوقات زیادہ مہنگے ہوتے ہیں، کیونکہ براؤن انڈے دینے والی مرغیوں کی بعض نسلیں زیادہ خوراک کھاتی ہیں، جس سے پیداوار کی لاگت بڑھ سکتی ہے،تاہم قیمت کا فرق ہر جگہ یکساں نہیں ہوتا اور اس پر مقامی طلب، رسد اور پیداوار کے اخراجات بھی اثر انداز ہوتے ہیں
اس لیے انڈے خریدتے وقت صرف چھلکے کے رنگ کے بجائے تازگی، معیار، ذخیرہ کرنے کے طریقے، قیمت اور اپنی غذائی ضروریات کو اہمیت دینا زیادہ مناسب ہے

قومی خبریں سے مزید