Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

عدالتی فیصلہ: نیویارک میں آئی سی ای اہلکاروں نے امریکی شہری سمیت 2 ہسپانوی نژاد افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، بعد میں ریکارڈ میں جعل سازی سے پردہ پوشی کی کوشش

عدالتی فیصلہ: نیویارک میں آئی سی ای اہلکاروں نے امریکی شہری سمیت 2 ہسپانوی نژاد افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، بعد میں ریکارڈ میں جعل سازی سے پردہ پوشی کی کوشش

نیویارک: ایک وفاقی جج نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے اہلکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انہوں نے برونکس میں امریکی شہری سمیت 2 ہسپانوی نژاد افراد کو غلطی سے گرفتار کرنے کے بعد اپنی کارروائی کو جائز ثابت کرنے کے لیے عدالت میں جھوٹی گواہی دی اور سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی
امریکی خبر رساں ادارے گوتھامسٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں مئی میں کی گئی تھیں،وفاقی جج گیری آر براؤن نے اپنے 28 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ آئی سی ای اہلکاروں نے دونوں افراد کو جسمانی زور زبردستی کے ساتھ گرفتار کیا، حالانکہ گرفتاریاں غلط تھیں،بعد ازاں اہلکاروں نے متضاد، جھوٹے اور گمراہ کن بیانات کے ذریعے اپنی کارروائی کا دفاع کرنے کی کوشش کی

جج براؤن کے مطابق اہلکاروں پر یہ الزام بھی سامنے آیا کہ انہوں نے اپنی غیر قانونی کارروائی چھپانے کے لیے سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کی،جج نے اہلکاروں کی تربیت اور قانونی معلومات پر بھی سوالات اٹھائے اور لکھا کہ وہ ناتجربہ کار تھے، انہیں متعلقہ قوانین اور اپنے ادارے کے ضابطوں اور طریقۂ کار کا مناسب علم نہیں تھا،فیصلے کے مطابق انہوں نے ان خامیوں کو چھپانے کے لیے بھی عدالت میں جھوٹی گواہی کا سہارا لیا
جج براؤن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ عدالت کو فراہم کی گئی جھوٹی گواہی اور ریکارڈ سمیت سامنے آنے والے دیگر حقائق کی روشنی میں مزید کارروائی پر غور کرنا ضروری ہے
گیری آر براؤن 2019 میں نیویارک کے مشرقی ضلع کی وفاقی ضلعی عدالت میں جج مقرر ہوئے تھے۔ انہیں اسی سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزد کیا تھا
یہ فیصلہ امیگریشن قوانین نافذ کرنے والے وفاقی اہلکاروں کے اختیارات، گرفتاریوں کے طریقۂ کار اور عدالتی نگرانی سے متعلق اہم سوالات اٹھاتا ہے،جج کی جانب سے اہلکاروں کے طرزِ عمل پر سخت اعتراضات کے بعد اب ممکنہ مزید کارروائی کی نوعیت اہم ہوگی

قومی خبریں سے مزید